۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سید رضا حسین 

حوزہ/ مولانا سید رضا حسین رضوی نے اپنے بیان میں اقلیت اور پسماندہ طبقہ کے متعلق وزیر اعظم کے بیان کا خیر مقد م کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوپی شیعہ وقف بورڈ کے ممبر اور شیعہ عالم دین مولانا سید رضا حسین رضوی نے اپنے بیان میں اقلیت اور پسماندہ طبقہ کے متعلق وزیر اعظم کے بیان کا خیر مقد م کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کو اتحاد اور بھائی چارہ کی سخت ضرورت ہے ۔ آج ہندو ،مسلم، سکھ، عیسائی کو شانہ بشانہ ہوکر ملک کی ترقی کے لیے کوشاں ہونا ہوگا۔ ہمارا ملک اسی وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا جب ملک میں بھائی چارہ قائم رہے اور لوگ ایک دوسرے سے مل جل کر زندگی گزاریں۔

ملک کے وزیر اعظم نے آج مسلمانوں کے تئیں اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ہم وزیر اعظم کے اس بیان کی ستائش کرتے ہیں اور ہم ملک کی ترقی کے لیے مل جل کرکام کریں گے۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کے تعلق سے خوش آیند بیانات دیئے تھے ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’بی جے پی کے لیڈر مسلمانوں کے بارے میں غیرمناسب بیان بیانی سے پرہیز کریں۔‘‘

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .